کورونا وائرس، مدیحہ شاہ نے امریکہ جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا

لاہور( این این آئی)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے امریکہ جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا ۔

اداکارہ مدیحہ شاہ نے بتایا کہ اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے امریکہ جانے کا حتمی پروگرام تشکیل دے رکھا تھا تاہم کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے اسے فی الوقت موخر کر دیا ہے ۔میری فیملی کے کچھ افراد نے بھی پاکستان کا سفر کرنا تھا لیکن انہوں نے بھی اپنا پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے پر اس حوالے سے دوبارہ منصوبہ بندی کر وں گی۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر نے کورونا وائرس کی وجہ سے سالگرہ نہ منائی

مشکل کی اس گھڑی میں سالگرہ منانا مناسب نہیں لگتا ‘ کامیڈین کی گفتگو لاہور( …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔