کورونا وائرس، رشی کپور کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار

ماضی میں ہم ایک تھے، پاکستانی عوام ہمارے لئے قابل احترام ہیں، بالی ووڈ سٹار

ممبئی (آئی این پی ) معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلا وکے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم ایک تھے، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں،وزیراعظم عمران خان اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور نے پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے۔رشی کپور نے مزید کہا کہ ‘کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے ، اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بانڈ سیریز کی فلم ‘کوانٹم آف سولیس’ کی ہیروئن اولگا کورلنکو بھی کرونا میں مبتلا

ہالی وڈ: انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر بھی کرونا کے سنگین سائے، ہالی وڈ مووی بلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔