گلوکار کرن خان کی تیسری کتاب بھی شائع ہوگئی

جو بھی شخص اس کودیکھے گا وہ اس میں اپنی زندگی کی صورتحال یا اس کے کچھ حصے کی تصویر دیکھے گا

پشاور(کلچرل رپورٹر)پشتو زبان کے نامور گلوکار کرن خان کو لوگ جتنے اسکی جادوئی آواز کے ذریعے سے جانتے ہیں اتنے ہی ان کے چاہنے والے ان کی شاعری سے بھی آشنا ہیں۔کرن خان نے اگر چہ سینکڑوں گانے ریکارڈ کیے ہیں لیکن پھر بھی ان کے چاہنے والے انکے نئے گانوں کے منتظر ہوتے ہیں اسی طرح لوگ ان کی نئی شاعری اور نئے کتاب کا بھی انتظار کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم ان کی کتاب سے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں انہوں نے اپنی تیسری کتاب(د کرن خان ژباڑی)کے نام سے بھی شائع کردیا ہے اور پشتون عوام کو بطور تحفہ پیش کیا ہیں۔گلوکار کرن خان کا کہنا ہے کہ اس نثری کتاب سے لوگ رواں زندگی کیلئے بہت کچھ سیکھیں گے ۔جو بھی شخص اس کودیکھے گا وہ اس میں اپنی زندگی کی صورتحال یا اس کے کچھ حصے کی تصویر دیکھے گا ۔

کرن خان کے مطابق انہوں نے اس کتاب کا پہلا حصہ شائع کردیا ہے اور باقی دو حصے بھی بہت جلد شائع کرینگے۔واضح رہے کہ کرن خان نے اس سے پہلے اپنی دو کتابیںشائع کی ہیں اور پشتون عوام نے انھیں بے حد پسند کیا ہے۔ کرن خان نے اپنے مداحوں سے تعلیم جاری رکھنے اور لوگوں اور اپنی سرزمین کی خدمت کرنے کی درخواست کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی گلوکار کا10 کھرب روپے کی لاگت سے سائنس فکشن شہر تعمیر کرنے کا اعلان

نیویارک (این این آئی)شہرہ آفاق افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے سائنس فکشن طرز کا …

%d bloggers like this: