دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے‘اداکارہ ثناء

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ اب تو ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کوخوش بھی نہیں دیکھ سکتے اوریہ المیہ ہے ،ہمارے ہاں کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ زندگی خداکادیا ہواحسین تحفہ ہے اسے بھرپور طریقے سے بسرکرناچاہیے لیکن ہمارے اردگردایسے لوگ بھی ہیں جنہیںدوسروں کی خوشیاںبھی ہضم نہیں ہوتیں،ایسے تنگ دل لوگوںکیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

اداکارہ نے کہاکہ اخلاقی طو رپر کسی کو بھی دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیںکرنی چاہیے کیونکہ مہذب معاشروںمیں اس عمل کو ہرگزاچھا نہیںسمجھاجاتا۔ثنا نے کہا کہ شوبزکی مصروفیات جاری ہیں اورجلد میرا ایک نیا پراجیکٹ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ …