اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے‎

سال 2020 جاتے جاتے سارہ خان کو گہرا صدمہ پہنچا گیا، اداکارہ کے والد گزشتہ رات انتقال کرگئے۔

سارہ کے والد کے انتقال کی اطلاع ان کی شادی کی تقریب کی فوٹوگرافی کرنے والے عبدالصمد ضیاء نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پردی۔

عبدالصمد ضیاء نےشادی والے دن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں سارہ اور فلک شبیر دونوں سارہ کے والد کے گالوں پر بوسہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ” دل توڑ دینے والی خبر، سارہ خان کے والد انتقال کرگئے۔ اللّہ تعالیٰ سارہ اور اُنکے اہلخانہ کو مشکل گھڑی میں صبر عطا کرے۔ آمین ”۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

معاون خصوصی کامران بنگش نے سنو فیسٹیول گلیات کا افتتاح کردیا

2ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے، میڈیا سے گفتگو گلیات(نمائندہ …