اداکار علی عباس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستانی اداکار علی عباس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔

علی عباس میں کورونا وائرس کی تصدیق گزشتہ روز ہوئی اور سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے وبا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کبھی کبھار خود پر دھیان دینا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ تیز رفتار زندگی افراتفری کا شکار ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اگلے 15 دن تک یہ موقع ملے گا کیونکہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکار علی عباس نے مزید لکھا کہ آپ سب کی محبت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ …