عامر خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کووڈ 19کورونا کاشکار ہوگئے۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد عامر خان ‘ہوم کورنٹائن’ ہو گئے ہیں۔

عامر خان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عامر خان کی حالت بہتر ہے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان ابھی ٹھیک ہیں جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنا ٹیسٹ کرا لینا چاہیے۔

ترجمان نے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر بھارت میں بھی تیسری سے پھیل رہی ہے اور اب تک کئی اداکار اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار سنی دیول ، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، کارتک آریان، سدھانت چترویدی، رنویر کپور، ورون دھون، سنجے لیلا بھنسالی، امیتابھ بچن سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈرامہ نگار حسینہ معین کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی (این این آئی)معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی …