باچاخان ٹرسٹ کا نامور اداکارہ ثروت علی کے علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان

ڈائریکٹر باچاخان ٹرسٹ ایمل ولی خان کی ہدایت پر وفد نے چیک اداکارہ کے حوالے کیا
باچاخان ٹرسٹ اور عوامی نیشنل پارٹی فنکار برادری کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی رہے گی،ایمل ولی خان

پشاور(نیوز رپورٹر) باچاخان ٹرسٹ نے پشتو اور ہندکو ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کے علاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اداکارہ اس وقت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیرعلاج ہے اور علاج کیلئے مالی امداد کا چیک انکے حوالے کردیا گیا ہے۔

باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر اے این پی کے کلچر سیکرٹری خادم حسین کی قیادت میں وفد نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ایمل ولی خان کی جانب سے چیک ڈاکٹر ثروت علی کے حوالے کیا۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ باچاخان ٹرسٹ اور عوامی نیشنل پارٹی فنکار برادری کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ حکومت کی غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے فنکار برادری کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے لیکن ان کا پرسان حال کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ثقافت کی ترویج کیلئے ایک پیسہ تک مختص نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ نااہل وزیراعلیٰ نے وہ سمری بھی مسترد کی تھی جس میں فنکار برادری کیلئے خصوصی پیکج کی سفارش کی گئی تھی۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنی ثقافت کی امین جماعت ہے اور فنکار برادری کے ساتھ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔

ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر فنکار برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے کیونکہ ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے نامور ٹی وی، ریڈیو اور تھیٹر کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 21 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں …

%d bloggers like this: