بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال میں زیر علاج‎

 کراچی(این این آئی)معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تاہم ہسپتال میں علاج شروع کر دیا گیا ۔

بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے بتایا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے،

والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ صوفیہ بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف متحرک

لاہور (این این آئی) پاکستان کی نامور اداکارہ صوفیہ احمد بچوں پر جنسی تشدد کے …