کیا پتہ قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں، شگفتہ اعجاز

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگکیا پتہ قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں۔

ماضی کے پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ پوسٹ 20 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں، اْن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک محمد علی نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر قیامت آگئی ہوتی تو اب تک تمام حوریں میرے آس پاس ہوتیں، ابھی تو صرف ایک ہی بیگم سے گزارا چل رہا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’نہیں یہ جہنم نہیں ہیکیونکہ مکمل طور پر آگ ہے، یہ دنیا ہے جہاں ابھی بھی ہمارا امتحان چل رہا ہے۔شگفتہ اعجاز کی پوسٹ پر ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ ہمیں جہنم سے بچائے، آمین۔واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز اکثر سوشل میڈیا پرکچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں ، اس سے قبل انہوں نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اْن کے گھر کی رونق اْن کی بیٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

معاون خصوصی کامران بنگش نے سنو فیسٹیول گلیات کا افتتاح کردیا

2ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے، میڈیا سے گفتگو گلیات(نمائندہ …