ترکش اداکارہ اسرا بلیجک ’’پشاور‘‘ کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

اسرا نے سوشل میڈیا پر پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ ’سٹی آف فلاورز‘ یعنی پھولوں کا شہر بھی لکھا

پشاور (این این آئی) معروف ترک اداکارہ اسرا بیجک بھی پاکستان کے شہروں کی دیوانی ہوگئی ہیں، انہوں نے حال ہی میں پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔

اسرا کی جانب سے شیئر کی گئی اسلامیہ کالج کی تصویر کے ساتھ ’سٹی آف فلاورز‘ یعنی پھولوں کا شہر لکھا۔

خیال رہے کہ اسرا کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گی تاہم اس حوالے سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے پاکستان آئیں گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ …