کامیابی کے لئے کسی بھی کام کو اپنا مقصد بنانا پڑتا ہے‘ صبا قمر

کامیابی کی خواہش کرنا بری بات نہیں لیکن اس کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے، اداکارہ

لاہور( این این آئی ) ناموراداکار ہ صباقمر نے کہا ہے کہ جب تک آ پ کسی کام کو اپنا مقصد نہ بنائیں کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑھے جاسکتے،بڑااداکاربننے سے پہلے اچھا اداکار بننے کوشش کرنی چاہیے،کسی بھی شعبے میں ہر شخص کو محبتوں کے ساتھ سازش کرنے والوں کا سامنا بھی ہوتا ہے اورمیں بھی اسی دنیا کا حصہ ہوں۔

صبا قمر نے کہا کہ آج جو نئے چہرے شوبز کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوپر پہنچنا چاہتے ہیں، کامیابی کی خواہش کرنا اور آنکھوں میں اس کے خواب سجانا ہرگز بری بات نہیں لیکن اس کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے تب جا کر ان خوابوںکو تعبیر ملتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میںنے جب ماڈلنگ کا آغازکیا تھا تو میر بالکل بھی چھوٹی یا بڑی سکرین کی طرف رجحان نہیں تھالیکن قسمت مجھے اس شعبے میں بھی لے آئی اور پھر میںنے کامیابی کو اپنا مقصد بنالیا اور اس میں کامیاب بھی رہی ۔

یہ بھی پڑھیں

معاون خصوصی کامران بنگش نے سنو فیسٹیول گلیات کا افتتاح کردیا

2ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے، میڈیا سے گفتگو گلیات(نمائندہ …