خدا کی ذات انسان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی’ ہماعلی

ہمیشہ میرا صبر کام آیا اوررب کی ذات نے مجھے عزت سے نوازا’ اداکارہ

لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میرا یہ یقین ہے کہ خدا کی ذات انسان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی ، میری زندگی میں حقیقی طور پر ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ جب مجھے تنہا کرنے کی کوشش کی گئی مگرمیرا صبر کام آیا اورمیرے رب کی ذات نے مجھے عزت سے نوازا ۔

ایک انٹرویو میں ہما علی نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں اور میرا دل ہر کسی کے لئے صاف ہے ،اگرکوئی اس کے باوجود میرے ساتھ اختلاف یا میر ے لئے بغض رکھتاہے تو اس کا میرے پاس کوئی علاج نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں عزت و احترام کرنے والی ہوں اور دوسروں سے بھی اسی کی توقع رکھتی ہوں۔ جن لوگوں نے میرے ساتھ نا انصافیاں کی ہیں میں نے ان کو بھی فراموش کر کے ان کی جانب سے اپنا دل صاف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

معاون خصوصی کامران بنگش نے سنو فیسٹیول گلیات کا افتتاح کردیا

2ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے، میڈیا سے گفتگو گلیات(نمائندہ …