بھارتی ٹی وی اداکارسمیرشرما نےخودکشی کرلی

سشانت سرما کے بعد بھارت کے معروف ٹی وی اسٹارسمیرشرما بھی ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ملاد پولیس حکام کے مطابق اداکارکی وجہ موت خودکشی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر شرما عمارت کی پہلی منزل پر قیام پزیرتھے جہاں بدھ کے روز ایک سیکیورٹی گارڈ نے انہیں مردہ حالت میں دیکھنے کے بعد سوسائٹی ارکان کو آگاہ کیا۔

سینئر انسپکٹر جارج فرنینڈس کا کہنا ہے کہ ” ہم نے حادثاتی موت مقدمہ درج کرنے کے بعد اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے”۔ سمیر نےیہ اپارٹمنٹ فروری میں کرایہ پر لیا تھا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی گلوکار کا10 کھرب روپے کی لاگت سے سائنس فکشن شہر تعمیر کرنے کا اعلان

نیویارک (این این آئی)شہرہ آفاق افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے سائنس فکشن طرز کا …

%d bloggers like this: