معروف گلوکار جواد احمد کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

لاہور: معروف گلوکار اوربرابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، سب کو لازمی احتیاط کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے اور ندیم جعفری سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماڈل و اداکار صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی …