معاون خصوصی کامران بنگش نے سنو فیسٹیول گلیات کا افتتاح کردیا

2ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے، میڈیا سے گفتگو

گلیات(نمائندہ خصوصی)صوبائی مشیر اطلات کا مران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئے ٹوئراسٹ سپاٹ ڈیویلوپ کررہی ہے،دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے وینٹرٹوئرازم کے فروغ سے پوری دنیا میں خیبرپختونخوا کامثبت امیج سامنے آیاہے،دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کارُخ کیاسنوفیسٹول کے انعقادسے جہاں ٹورازم کوفروغ حاصل ہوگاوہیں روزگارگارکے نئے مواقع پیداہونگے

صوبائی حکومت سیاحت کوپروموٹ کرنے کے لیے صوبہ بھرمیں نئے ٹوئراسٹ سپاٹ کوڈویلپ کررہی ہے جس سے صوبے میں سیاحت کومزید ترقی حاصل ہوگی خیبرپختونخوامیں سیاحت کے اتنے مواقع موجودہیں کہ یہ گیم چینجرثابت ہوگایہاں ٹوئرازم پرجوانوسمنٹ آئے گی وہ کے پی کے کونئی منزلیں اورنئی جہدیں مہیاکریگی وہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنوفیسٹول کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے،

قبل ازیں صوبائی مشیراطلاعات نے سنوفیسٹول کاباقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈیلوپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب بھی اُنکے ہمراہ تھے جھنوں نے صوبائی مشیراطلاعات کوتین روزہ سنوفیسٹول کے انعقاداورکیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی مشیراطلاعات نے مزیدکہاکہ تین روزہ سنوفیسٹول میں بیس ہزار سے زائد سیاح شرکت کریں گے،

خیبرپختونخوامہمان نوازوں کی دھرتی ہے جسے اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے نوازاہے اوریہ ہم پوری دنیاکودکھائیں گے،کے پی کے میں پہلے سے عوام میں سیاحت کارحجان ہے اوراسے مزیدبڑھانے کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کالارہی ہے،سیاحت کے فروغ کے ساتھ ہم نے جنگلات کاتحفظ بھی کرناہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سیاحت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پرمن وعن عمل ہورہاہے جس سے عام آدمی کوروزگارکے مواقع میسرآئیں گے،

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں سے گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنوفیسٹول کاانعقاد کیا جارہاہے جس میں وینٹرٹورازم کوفروغ ملاہے اورہزاروں کی تعدادمیں ملک بھرسے ہرسال سیاح اس فیسٹول کاحصہ بنتے ہیں جس سے شدیدسردی اوربرف باری کے باوجودبھی مقامی افراداورتاجروں کوکاروبارکے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ …