ماہرہ خان کی ویڈیومداحوں کی ہنسی کاسامان بن گئی

کراچی (آئی ا ین پی) اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ہومن جہاں کی ایک ویڈیو ان کے مداحوں کو خوب محظوظ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔انسٹاگرام پر ماہرہ نے فلم کے گانے شکرونڈاں وے کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکیا ہے جس میں دیسی اسٹیپس کے ساتھ گانا انگریزی ڈبنگ میں چل رہا ہے۔

کیپشن میں ماہرہ نے لکھا اس ویڈیو نے مجھے ہنسنے پرمجبورکردیا۔ میں سیٹ پرڈانس کرنے کی کمی بیحد محسوس کررہی ہوں ۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ فلم کے تمام ساتھی اداکاروں کو یاد کررہی ہیں۔ماہرہ کے فالوورز اس ویڈیو سے بیحد لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس بات کا اندازہ ان کے تبصروں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فہد مصطفی کے بعد اعجاز اسلم بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر برہم

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ …