سابق اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویریں انٹرنیٹ پر مقبول

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا

کراچی (این این آئی)شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویریں انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکورہ تصویر میں عائشہ خان نے فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں وہ خود بیحد حسین لگ رہی ہیں۔

عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کا خوبصورت میک اپ نامور میک اپ آرٹسٹ فائزہ سیلون کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سابقہ اداکارہ کی تصویر پر جہاں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی عائشہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

عائشہ خان کی مقبولیت کی بات کریں تو اْنہوں نے صرف 10 گھنٹے پہلے ہی اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 52 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔ دوسری جانب عائشہ خان نے ایک تصویر اپنی انسٹا سٹوری میں بھی شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں

کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ …