کورونا، آسکر ایوارڈز کی تقریب دو ماہ کیلئے ملتوی

لاس اینجلس: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے دنیا کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز کی آئندہ برس فروری میں منعقد کی جانے والی تقریب ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے آئندہ سال آسکر ایوارڈز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے منعقد کی جائے گی۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہونا تھی تاہم اب یہ 25 اپریل 2021 کو ہو گی۔
ایوراڈز کے لیے 31 دسمبر کے بجائے 28 فروری 2021 تک ریلیز کی جانے والی فلموں کو نامزد کیا جائے گا، نامزدگیوں کا اعلان مارچ کے وسط میں ہوگا۔
93 سال میں صرف 4 بار ایسا ہوا ہے کہ آسکرز کی تقریب ملتوی یا منسوخ کی گئی ہے۔
اکیڈمی کے صدر ڈیوڈ روبن نے ایک بیان میں کہا کہ تقریب کی تاریخ آگے بڑھانے سے امید ہے کہ فلم سازوں کو اپنی فلمیں مکمل اور پیش کرنے میں سہولت ہو گی اور انہیں ان حالات کی سزا نہیں ملے گی جو ان کے قابو سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فہد مصطفی کے بعد اعجاز اسلم بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر برہم

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ …