ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز انتقال کر گئے

ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایزد عزیز کو ان کے آبائی ضلع ساہیوال کےماہی شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ایزد عزیز کا شمار ملک کے ممتازشعرا اور افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا، ان کی تصانیف میں اردو شعری مجموعہ’غروب شب‘، پنجابی شعری مجموعہ ’کلے رُکھ دا وین‘، سلام و منقبت پر مشتمل مجموعہ ’تسلیم‘ اور افسانوں پرمشتمل مجموعہ ’عالم ارواح کے مال روڈ پر‘ شامل ہیں۔

ایزد عزیز کا ایک شعری مجموعہ ان دنوں اشاعت کے مرحلوں میں تھا جبکہ ایزد عزیز نے ایک بیٹے اور 2بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترکش اداکارہ اسرا بلیجک ’’پشاور‘‘ کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

اسرا نے سوشل میڈیا پر پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی اور اس …