رشی کپور کے بھائی اداکار راجیو کپور انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار راج کپور کے صاحبزادے اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کپور کو آج ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔

58 سالہ راجیو، راج کپور کے تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے ، اور رندھیر کپور اور مرحوم رشی کپور کے چھوٹے بھائی تھے۔

وہ 25 اگست 1962 کو پیدا ہوئے ،انہوں نے 1983 میں فلم ‘ایک جان ہیں ہم’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس رشی کپور 67 برس کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلاؤنس فاؤنڈیشن اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

رشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج تھے، گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے اور سانس لینے میں دشواری پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ ستمبر 2019 میں بھارت واپس پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شوبزکی دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ‘ ثنا بٹ

لاہور(این این آئی)ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ ثنابٹ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت …