شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا‎

فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ہوم 1947’ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

شرمین عبید چنائے کی مختصر فلم ‘ہوم 1947’ کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ہوم 1947’ ایسے افراد کی زندگیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو قیام پاکستان کے دوران در بدر ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 2 مرتبہ آسکر ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جب کہ ان کی متعدد دستاویزی فلموں کو عالمی ایوارڈز  دیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترکش اداکارہ اسرا بلیجک ’’پشاور‘‘ کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

اسرا نے سوشل میڈیا پر پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی اور اس …