اداکارہ صوفیہ بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف متحرک

لاہور (این این آئی) پاکستان کی نامور اداکارہ صوفیہ احمد بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے والی انٹر نیشنل این جی اوکا حصہ بن گئیں۔ اداکارہ صوفیہ مرزا ان دنوں امریکہ میںمقیم ہیں۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ میں جب پاکستان میں بھی تھی تو اس وقت بھی بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی تھی۔

حالیہ دنوں میں سندر کے علاقے میں ایک سات سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا کیا یہ ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ ہے ۔ ہمیں نہ صرف اس کی وجوہات کو تلاش کرناہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات میں ملوث درندوں کوبھی عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم رہ کر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ملک میں پھیلی اس بدبودار برائی کے خاتمے کے لئے اپنی آوازبلند کرتی رہوں گی ۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے کیسز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کے لئے از سر نو قانون سازی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

معاون خصوصی کامران بنگش نے سنو فیسٹیول گلیات کا افتتاح کردیا

2ماہ کے دوران 7 لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے، میڈیا سے گفتگو گلیات(نمائندہ …