کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اْن کے خلاف منفی ویڈیوز بناکر اْن کے ماضی کو اْجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں

جس کی وجہ سے وہ دل شکستہ ہیں۔گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ثناء خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’کچھ لوگ ایک طویل عرصے سے میرے خلاف منفی ویڈیوز بنارہے ہیں لیکن میں صبر کرتی رہی۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اب ایک شخص نے ایک ویڈیو بنائی جس میں میرے ماضی کو اْجاگر کیا گیا ہے اور میرے بارے میں غیر اخلاقی باتیں کہی گئی ہیں۔

اْنہوں نے سوال اْٹھایا کہ ’کیا آپ نہیں جانتے کہ اگر کسی شخص نے توبہ کرلی ہے تو دوبارہ اْسے اْس کی غلطیوں کا احساس دِلانا گناہ ہے؟ثناء خان نے کہا کہ یہ سب دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے،

میں بہت زیادہ دْکھی ہوں۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں اس شخص کا نام نہیں لینا چاہتی کیونکہ میں وہ نہیں کرنا چاہتی جو اس نے میرے ساتھ کیا ہے لیکن یہ بہت بری بات ہے۔

اْن کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کسی کی مدد نہیں کرسکتیتو خاموش رہیں، کسی کو بھی اس طرح کے کمنٹس سے افسردہ نہ کریں۔ثناء خان نے کہا کہ بعض اوقات آپ توبہ کرتے ہیں لیکن مجھ جیسے بھی کچھ لوگ اس دْنیا میں موجود ہیں جو ماضی میں جاکر اپنی تمام غلطیاں سْدھارنا چاہتے ہیں۔

آخر میں اْنہوں نے کہا کہ ’براہ کرم اچھا بنیں اور لوگوں کو وقت کے ساتھ بدلنے دیں۔واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گْزاریں گی۔ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،

اْنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اْنہیں شہرت ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شوبزکی دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ‘ ثنا بٹ

لاہور(این این آئی)ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ ثنابٹ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت …