کوروناکے باعث بینڈ باجے کا کاروبار بھی بری طور پرمتاثر ہوا

کاروبار سے وابستہ افراد فاقوں تک پہنچ چکے، دفاتر ویران،مشکل سے گزار ہ ہو رہا ہے، فنکار

پشاور(آن لائن)صوبائی دارلحکومت پشاور میں کرونا کے باعث شادی بیاہ کم ہونے سے بینڈ باجے کا کاروبار بھی بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا ہے شہر میں گزشتہ چار مہینوں سے بینڈ باجے کے کاروبار سے وابستہ افراد فاقوں تک پہنچ گئے ہیں بینڈ باجے کے کاروبار سے وابستہ بیشتر افراد نے شادی بیاہ کی تقریبات نہ ہونے کے باعث دیگر کام شروع کردیا ہے اور بینڈ باجے والوں کے دفاتر ، کمرے ویران ہو کر رہ گئے ہیں۔ جس کے باعث مقامی فنکار بھی شدید پریشانی کا شکار ہے شادی بیاہ ہو اور بینڈ باجے نہ ہو تو شادی کا مزہ کم ہو جاتا ہے شہریوں کے مطابق شادی ایک ہی مرتبہ ہوتی ہے اور خوب ہونی چاہیے ۔

بینڈ باجے شادی بیاہ کی تقریبات کا حسن ہے ۔ بینڈ پر مختلف گانوں کی دھنیں خوبصورتی بڑھا دیتی ہے ۔ خوشی یا شادی کے موقع پر بینڈ باجے کا رواج قدیمی ہے ۔ بینڈ باجے کے ساتھ دلفریب لباس ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا لیتا ہے ۔ صوبائی دارلحکومتپ پشاور کے مختلف علاقوں میں بینڈ باجے کے کاروبار سے دس ہزارسے زائدا فراد منسلک ہیں۔

بینڈ باجے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق کرونا وائرس کے مطابق ہمارا کاروبار بری طور پرمتاثر ہوا ہے ۔ نہ کوئی شادی کی تقریبات اور نہ کوئی خوشی کی تقریبات ہو رہی ہے بڑی مشکل سے گزارہ ہو رہی ہے ہمارے پاس بہت نایا ب اور قیمتی باجے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی گلوکار کا10 کھرب روپے کی لاگت سے سائنس فکشن شہر تعمیر کرنے کا اعلان

نیویارک (این این آئی)شہرہ آفاق افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے سائنس فکشن طرز کا …

%d bloggers like this: