فلم انڈسٹری کو ٹی وی چینلز نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ‘ جرار رضوی

آج بھی ایک لابی بھارتی فلمیں پاکستان میں لانے کیلئے کوشاں ہے ‘ فلمساز و ہدایتکار

لاہور( این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے شو مین ، معروف فلمساز وہدایتکار جرار رضوی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تمام تر تباہی کے ذمہ دار آج کے ٹی وی چینلز ہیں،جب صرف پی ٹی وی تھا تو لوگ شوق سے ڈرامہ دیکھتے اور خبریں سنتے تھے اور اس دور میں فلمیں بھی لوگ شوق سے دیکھتے تھے مگر جب سے پاکستان میں ٹی وی چینلز کی بھر مار ہو گئی اور ان چینلز پر ہندوستانی ڈراموں اور فلموں کا مواد دکھاناشروع کر دیا گیا، جسکی وجہ سے پاکستانی فلم انڈسٹری اور سینما کو بہت زیادہ نقصان پہنچاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کشمیر کی وجہ سے بھارتی مواد چینلز پر دکھانا بند کردیا گیا ہے اور سینمائوں پر بھارتی فلمیں دکھانا بند کردی گئیں ہیں اس کے باوجود ایک لابی اس وقت بھی بھارتی فلمیں پاکستان میں لانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔یہ لوگ پاکستانی فلموں کو فلاپ کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں۔ بھارت کے کسی فنکار کا کتا بھی مر جائے تو ہمارا میڈیا اس کی دن رات کوریج دکھاتا ہے جبکہ پاکستان انڈسٹری سے وابستہ کوئی انسان بھی مر جائے تو یہ لوگ اسے صحیح کوریج نہیں دیتے ۔

جب سے ٹی وی چینلز نے فلم پروڈکشن کا کام شروع کیا ہے تو وہ آرٹسٹ جنہیں گھروں میں مفت ٹی وی چینل پر دیکھ کر لوگوں نے ان سب کو مشہور کرایا ہے یہ سب اپنے آپ کو بہت بڑا اسٹار سمجھنے لگتے ہیں، یہ سب لوگ صرف ٹی وی چینل کی وجہ سے ہٹ ہیں یا مارننگ شو کے پروگراموں کی ہوسٹنگ کر کے مشہور ہورہے ہیں ورنہ ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہے جس میں سرخاب کا پر لگا ہوا ہے ۔انکی اور ان کے چینلز کی بنائی فلمیں صرف عید الفطر یا عید الاضحی پر ہی چلتی ہیں، عام دِنوں میں یہ لوگ اپنی فلمیں ہٹ کراکے دکھائیں تو ہم لوگ انہیںمان جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کے بعد معمولات زندگی میں نمایاں تبدیلی آتی ہے ‘ سعدیہ امام

لاہور( این این آئی ) نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ شادی کے …

%d bloggers like this: