اداکارہ مائرہ خان کی فلم ’’ سپر سٹار ‘‘ عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائیگی

لاہور( این این آئی)اداکارہ مائرہ خان کی فلم ’’ سپر سٹار ‘‘ عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر پر ٹی وی کے ذریعے چھوٹی سکرین پر بھی پیش کیا جائے گا۔

اداکارہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’ سپر سٹار ‘‘بڑی سکرین پر عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی اوراب اسے ٹی وی پر بھی پیش کیا جارہا ہے جس سے لوگوں کو عید الفطر پرگھروں میں تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔یہ فلم رومینٹک اور سماجی مسائل کے موضوع پر مبنی ہے اور یقینا دیکھنے والوں کو اس میں میرا کردار ضرور پسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر قریب آنے لگے

ہالی ووڈ کے معروف ستارے اور سابق جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار …