شوبزکی دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ‘ ثنا بٹ

لاہور(این این آئی)ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ ثنابٹ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ شوبزکی دنیا میںچڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے

جب فنکار کا عروج ہوتا ہے تو اسے سرآنکھوںپر بٹھایا جاتاہے لیکن جیسے ہی فنکاربڑھاپے کی دہلیز پر پہنچتا ہے اسے نظراندازکر دیا جاتاہے۔

ایک انٹرویومیںثنا بٹ نے کہا کہ ہمارے بہت سے فنکارخوشحال زندگی بسر کررہے ہیں لیکن ایسے فنکاروںکی بھی کمی نہیںجن کے سر پر چھت نہیں اورانہیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جوفنکارآج کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیںکبھی ان کا بھی دورہوتاتھا۔مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ تھیٹر کے فنکار وں کی اکثریت نے اپنے مستقبل کانہیں سوچا جس کی وجہ سے انہیں کسمپرسی کی زندگی گزارنا پڑی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے مستحق فنکاروںکیلئے مستقل وظیفہ مقررکرے جس سے وہ اپنی باقی زندگی عزت اور بے فکری سے گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

کچھ لوگ میرے ماضی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ثناء خان

ممبئی (این این آئی)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ …