’’ ارطغرل غازی’’ رمضان میں نئی اقساط کیساتھ پیش کیا جائیگا

لاہور( آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والا ترک ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی’’ ماہ رمضان میں نئی اقساط کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ ترکی میں بھی پاکستانی ڈرامے کو ڈبنگ کر کے نشرکرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’’پی ٹی وی ماہ رمضا میں روزانہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ’’ارطغرل غازی ‘‘کی نئی اقساط نشر کرے گا، ارطغرل سیریز ثقافت اور اسلام کی عمدہ عکاسی اور ترکی کی تاریخ کا حیرت انگیز سفر ہے۔ زیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترک ڈرامے کو اردو زبان میں ڈب کرکے گزشتہ سال یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈرامہ نگار حسینہ معین کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی (این این آئی)معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی …