پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

فلپائنی کھلاڑی کو 8-5 سے شکست ، محمد آصف نے دوسری بار اعزاز اپنے نام کیا

انتالیہ (این این آئی)پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور ، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*