عمر اکمل ایک نئے سکینڈل کی زد میں، پابندی کا خدشہ

عمر اکمل ایک نئے سکینڈل کی زد میں، پابندی کا خدشہ

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل ایک نئے تنازع کا حصہ بن گئے ہیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عملے سے بدتمیزی پر ان پر طویل مدت کے لیے پابندی لگائے جانے کا خدشہ پیدا ہوا ہے ۔

عمر اکمل متعدد مرتبہ سکینڈلز کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر وہ نئے سکینڈل کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اس مرتبہ خراب رویے کے باعث عمر اکمل کا کیریئر بھی دا ئوپر لگ گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ عمر اکمل اور ان کے بھائی کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کیا گیا تھا جہاں رپورٹس کے مطابق انہوں نے عملے سے بدتمیزی کی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل آپے سے باہر ہوگئے اور عملے سے بدتمیزی کی جس کے بعد ان کی اگلے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔

ایک عرصے سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہش مند عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل بھی مشکل میں پڑ سکتے ہیں کیونکہ دونوں ہی بھائی فٹنس ٹیسٹ میں بری طرح ناکام رہے۔

صرف یہ دونوں بھائی ہی نہیں بلکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ بھی پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیے جا سکتے ہیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*