پاکستان اور بنگلہ دیش کےمابین پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کےمابین پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی(ویب ڈسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش ٹیم ایک ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ اور ایک ون ڈے اپریل میں کھیلا جائے گا جس کے لیے بنگال ٹائیگرز ایک بار پھر سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کل کے میچ کے لیےآج دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔

اکستان ٹیم کے تمام باؤلرز اور بلے بازوں نے خوب جم کر ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔دونوں ٹیموں کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

قبل ازیں تین ٹی 20 میچز کے لیے بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔جس میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 2-0 سے زیر کیا تھا ۔سیریز کا آخری میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*