پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پرآؤٹ

پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پرآؤٹ

راولپنڈی (ویب ڈسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاہین شاہ کی اچھی کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کے باؤلرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ پہلے ہی اوور میں سیف حسن صفر کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سیف حسن کے بعد تمیم اقبال دوسرے اوور میں 5 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر محمد عباس کی اچھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد مومن الحق 62 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔
جس کے بعد نجم الحسین شانتو وکٹ پر کچھ دیر ٹھہرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 44 رنز بنانے کے بعد 95 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کے کیچ آؤٹ کا شکار ہوگئے اور پھر محمود اللہ 107 کے اسکور پر شاہین آفریدی کے گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹنے کے بعد لتن داس 161 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
پاکستانی باؤلرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، حارث سہیل اور محمد عباس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*