پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

لاہور( آن لائن ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں حصہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔36 سالہ ڈیرن سیمی کراچی ایئر پورٹ پہنچنے تو مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیرو کھلاڑی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی شائقین کرکٹ اور مداحوں کے درمیان گھل مل گئے ۔

ڈیرین سیمی نے پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں پر آ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے ، پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں اور بہت پر جوش بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی تھی کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کہا تھا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اس سے آگے کی چیز ہے۔

https://twitter.com/darensammy88/status/1227033303611473922

ڈیرن سیمی نے اردو میں ٹوئٹس کر کے جہاں پی ایس ایل کے لیے اپنا جوش و جذبہ دکھایا وہیں پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

دوسری جانب پشاور زلمی پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز چودہ فروری سے کراچی میں کرے گی۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*