پی ایس ایل فائیومیں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ملتان (ویب ڈسک)   سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کامیابی سے جاری ہے اور آج بھی اس ایونٹ کے دومیچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی  کے درمیان میدان سجے گا،  میچ دوپہر دو بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیمیں   چار ، چار میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر 6،6 پوائنٹس  کے ساتھ   بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

دوسرے میچ میں شام 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

آج کے میچز میں ملتان کو ہوم گراؤنڈ ہونے کا فائدہ حاصل ہوگا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھے کھیل کے ذریعے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا لیکن پشاور زلمی اپنی فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

دوسرے میچ کی ٹیموں کی بات کریں تو اس میں بھی دونوں ٹیموں نے 4 میچز کھیلے ہیں اور 2 میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن بہترین رن ریٹ کی وجہ سے اسلام آباد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہسپتالوں کو عام مریضوں کیلئے بند کرنا نا مناسب ہے، سردار حسین بابک

پشاور(جنرل رپورٹر)اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار حسین بابک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔