رلی روسو کی شاندار سنچری، ملتان سلطان کا گلیڈی ایٹرز کو200رنز کا ہدف

ملتان (ویب ڈسک)  پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن    5 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطان نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ہد ف دیا ہے۔

ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی بلے باز رلی روسو نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

رلی روسو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انہوں نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 10چوکے شامل ہیں۔

ملتان میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ذیشان اشرف اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، ذیشان صرف 8 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان شان مسعود نے ریلی روسو کے ساتھ ملکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھییلے اور دونوں نے 139 رنز کی زبردست شراکت قائم کیا جس سے وہ کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔

رلی روسو پاکستان سپر لیگ میں سنچری بنانے والے تیسرے غیرملکی بلے باز ہیں جہاں ان سے قبل کیمرون ڈیلپورٹ اور کولن انگرام بھی پی ایس ایل میں تین ہندسوں کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ رلی روسو نے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی چاروں ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نائندگی کی تھی اور اس سال ان کی خدمات ملتان سلطانز نے حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل کے ملتوی میچز ہونے چاہئیں، مصباح الحق

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔