عامر خان کا پاکستان میں ہونیوالے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنیکا اعلان

لندن(آئی این پی)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور دنیابھر کے 160 سے زائد ممالک تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

۔اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بالآخر کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے.

عامر خان نے سوشل میڈیا پر ان مقابلوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا جبکہ دو روز قبل عامر خان نے ایونٹ منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی کار خرید لی

پیرس(آئی این پی)پرتگال اور جویئنٹس کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔