پی سی بی کی کھلاڑیوں سمیت دیگر سٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان سمیت 128 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پی سی بی کے زیراہتمام کھلاڑیوں اور بورڈ کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ جس میں کھلاڑیوں، اسپورٹس اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ لیے گئے۔

وسیم خان نے کہا کہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں اور وہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہل خانہ کاحصہ بن گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے 16 مارچ کو کروائے گئے کورونا وائرس کے تمام 17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے جبکہ تمام 25 غیر ملکی کھلاڑی، اسپورٹس اسٹاف میں شامل اراکین اور میچ آفیشلز اپنے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے احساس ذمہ داری کے تحت ان ٹیسٹوں کو منعقد کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بعد بھی پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔

وسیم خان نے تمام مداحوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں اور معاشرے کے دیگر افراد کی بہبود کا بھی خیال رکھیں۔ ہم حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کر کے اس وبا سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی دعاگو ہے کہ حالات جلد معمول پر آئیں اور خواہش ہے کہ ہم جلد میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل کے ملتوی میچز ہونے چاہئیں، مصباح الحق

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔