کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ بھی ملتوی

لندن: کورونا وائرس وجہ سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ بھی ملتوی کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی کھیل بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 18 اپریل سے انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں شیڈول تھا جسے 4 مئی تک جاری رہنا تھا تاہم اب یہ ایونٹ جولائی یا اگست میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے 7 جون تک تمام مقابلے روک دیے ہیں جب کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹورنامنٹ کو 8 جون سے کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کےدرمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا لیکن منتظمین کی جانب سے اعلامیے کے مطابق فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چیمپئن شپ کے ختم ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی کار خرید لی

پیرس(آئی این پی)پرتگال اور جویئنٹس کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔