کورونا کے باعث پی سی بی میں ضروری افراد کی حاضری برقرار رکھنے کا فیصلہ

دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

پی سی بی نے وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ ٹیم قائم کی ہے، دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائیگا

لاہور(این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔پی سی بی کے ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ضروری افراد کی حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پی سی بی نے وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ٹیم قائم کی ہے، دفاتر آنے والے ضروری اسٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ملازمین کی اکثریت گھروں میں رہتے ہوئے کام کرے گی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردئیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی کار خرید لی

پیرس(آئی این پی)پرتگال اور جویئنٹس کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔