’مصباح الحق کی جگہ اینڈی فلاور ہیڈ کوچ مقرر‘

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوان کے عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ زمبابوے کے سابق بلے باز اینڈی فلاور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی جو پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے یہ انکشاف بدھ کو اپنے یوٹیوب چینل پر کیا۔

یاد رہے کہ کرکٹ کمیٹی نے کرکٹ بورڈ کو سفارش کی ہے کہ موجودہ کوچنگ اسٹاف کو برقرار رکھا جائے لیکن شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے الفاظ کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور یہ کہ مصباح کو ہٹانے اور اینڈی فلاور کو کوچ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتےہیں اور پی سی بی تنقید سے بچنے کے لیے اپنے اوپر سے الزام اتار کر کمیٹی پر ڈال دیتا کہ کمیٹی نے کہا تھا تو ہم یہ فیصلہ کیا ہے، مصباح کو چانس دیا، کوئی چانس نہیں دنیا۔۔ انہوں نے مصباح کو نکال دیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فوری بعد عہدے سے ہٹا دئیے جائیں گے اور اینڈی فلاور ان کی جگہ لے لیں گے۔ اینڈ فلاور اس لیے ابھی یہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطان کے کوچ ہیں۔’

شعیب اختر نے کہا کہ وقار یونس اس وقت اپنی ملازمت بچانے کے لیے بھاگ دوڈ کر رہے ہیں۔’کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بالر مصباح کے انڈر کام کر رہے ہیں ، یار کچھ تو خوف کریں وکی بھائی۔آپ کہتے ہیں کہ مصباح بات نہیں سنتا۔۔۔ وہ کیسے سنے گا جب وہ آپ کا ہیڈ کوچ ہے اور آپ اس کے نیچے کام کرتے ہیں۔’

شعیب نے وقار یونس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو اپنی ملازمت کے ‘لالے’ پڑ جانے ہیں، اب ہونا ہی ایسا ہے کیونکہ اینڈی فلاور اپنی ٹیم لے کر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینڈ فلاور یہ ان چھ سات لڑکوں کو نہیں بخشے گا جو کوچ کے منظور نظر ہوتے تھے۔

شعیب نے مزید کہا کہ ‘اینڈی فلاور اپنا میڈیکل پینل لائے گا اور یہ جو موجودہ ڈاکٹر رکھے ہوئے ہیں سہیل سلیم جن کا اپنا وزن 302 کلو ہے ، اس نے کیا فٹ کرنا ہے کسی کو، خود فٹ ہے نہیں۔’

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل دنیا کا برا ترین میڈیکل پینل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لارڈز میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کیمپ، ظہیر عباس نے بھی ویکسین لگوائی

کرکٹ کے گھر لارڈز میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کیمپ قائم کر دیا …