میڈیا کرکٹ لیگ4، زوار کی آل راونڈر کارکردگی، کوبرا کی سپائیڈرز کو 36 رنز سے شکست

پشاور(سپورٹس رپورٹر) رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور ڈارئریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے جاری چوتھے آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پی پی سی کوبرا نے سپائیڈرز کے خلاف زوار کی آل راونڈر کارکردگی کی بدولت میچ جیت لیا ہے۔

گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک پشاور کے گرانڈ پر کھیلے گئے ایم سی ایل فور کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے تیسرے اور مجموعی طور پر اکیسویں میچ میں پی پی سی کوبراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد طیب اور صدیق بلوچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کوبراہ کیلئے اچھا آغاز فراہم کیا  جس کی بدولت کوبرا کی ٹیم 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔

کوبرا کی جانب سے عصمت شاہ نے 29 رنز ناٹ آؤٹ کی نمایاں اننگ کھیلی جبکہ بلے بازاور کپتان روؤف یوسفزئی ان فٹ ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ محمد طیب 19 اور زوار 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پی پی سی سپائیڈرز کی جانب سے حمیداللہ اور شہزاد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب پی پی سپائیڈرز کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پی پی سی سپائیڈرز ایم سی ایل فور کی پہلی ٹیم بن گئی جس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پی پی  سی سپائیڈرز کی جانب سے سرفہرست حمیداللہ رہے جنہوں نے 19 رنز بنائے، کپتان ظفر اقبال 14 اور واحد نے 13 رنز بنائے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کر سکا۔

پی پی سی کوبرا کے آل راؤنڈر زوار نے 2.1 اوور میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔صدیق بنگش نے 2، سلمان اور طیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یوں پی پی سی کوبراز نے میچ میں 35رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔

زوار  آل راونڈر کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں …

%d bloggers like this: