متعدد کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ‘آئی پی ایل’ ملتوی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عملے کے ارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد لیگ کے 2021 سیزن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی گورننگ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہنگامی اجلاس میں فوری پر آئی پی ایل 2021 سیزن کو ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور آئی پی ایل کے انعقاد میں شامل دیگر افراد کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، جبکہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے’۔

آئی پی ایل انتظامیہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ لیگ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بائیوسیکور ببل کے باوجود دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیگ کے جاری رہنے پر سوالات کھڑے ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں …