پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 2021 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کوشش کریں گے کہ کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کل شیڈول تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایونٹ میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچ کھیل دو میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال کسی میچ میں فتح کے حصول میں ناکام رہی ہے اورکوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائی۔

پی ایس ایل کی جانب سے ٹوئٹر میں کہا گیا کہ میچ سے قبل ٹیکنیکل کمیٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس میچ میں کم ازکم دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دی تھی،

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس اس وقت صرف تین غیر ملکی کھلاڑی موجود ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، فاف ڈیوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، محمد حسنین، نسیم شاہ

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، پال اسٹرلنگ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ایلکس ہیلز، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، موسیٰ خان، محمد وسیم

یہ بھی پڑھیں

فخر زمان کے رن آؤٹ پر جاوید میانداد نے زبردست جواب دیا: وسیم اکرم

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فخر زمان کی …