قومی ٹی ٹوئنٹی، پی سی بی کا کھلاڑی سے مشتبہ سٹے باز کے رابطہ کا انکشاف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے ایک کھلاڑی سے راولپنڈی میں ایک مشتبہ سٹے باز نے رابطہ کیا ہے۔

بورڈ نے اس کھلاڑی کا نام ظاہر کئے بغیر کہا کہ اس کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے تحقیقات کی اور تفصیلات سرکاری حکام سے شیئر کیں۔

اس رابطے کی اطلاعات کھلاڑی نے پی سی بی کے انسداد بدعنوانی اور سیکیورٹی کے ڈائریکٹر آصف محمود کو دی۔

عہدیدار نے بورڈ کے انسداد بدعنوانی کوڈ پر عمل پیرا ہونے اور سٹے باز کے حوالے سے اطلاع دینے پر کھلاڑی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اس لیے حکام نے سٹے باز سے متعلق مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میڈیا کرکٹ لیگ4، زوار کی آل راونڈر کارکردگی، کوبرا کی سپائیڈرز کو 36 رنز سے شکست

پشاور(سپورٹس رپورٹر) رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور ڈارئریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے …

%d bloggers like this: