پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلیے 150 رنز کا ہدف

ہرارے: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ 8 کے مجموعی اسکور پر مزاربانی نے بابر اعظم کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

بابر کے بعد رضوان کا ساتھ نبھانے فخر زمان میدان میں اترے، دونوں نے 34 رنز کی شراکت داری قائم کی، اس موقع پر فخر زمان کو مدھیویرے نے 13 رنز پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو صرف 5 رنز ہی بناسکے۔ انہیں بھی مدھیویرے نے ہی آؤٹ کیا۔ 89 کے مجموعی اسکور پر پہلا ٹی 20 کھیلنے والے دانش عزیز 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔دوسری جانب محمد رضوان مسلسل رنز بناتے رہے اور نصف سنچری اسکور کی۔

محمد رضوان نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد 80 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15،15 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

متعدد کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ‘آئی پی ایل’ ملتوی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عملے کے ارکان …