پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لیے تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 89 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کا امکان ہے۔ فی الوقت یہ اوگرا نے سمری ارسال کی ہے تاہم وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی جب کہ قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

حکمرانوں کی کورونا کے حوالے سے مزید لاپرواہی عوام کو مہنگی پڑ سکتی ہے، سکندر شیرپاؤ

وائرس کے حوالے سے سیاست نہیں کرنا چاہتے مگر اس ضمن میں حکومت کی کوتاہیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔